(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہےکہ 225 نئے کیسز میں الخلیل میں 33، بیت لحم میں23، جنین میں 4 اور طولکرم کے 6 نئے کیسز شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سےآج جاری ہونے والی رپورٹ کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس سے قلندیہ میں ایک 58 سالہ فلسطینی نخاتون کی ہلاکت کے ساتھ 225 نئے کیسزکی تصدیق کی گئی ہے جس میںمقبوضہ بیت المقدس میں 103، نابلس میں ایک، اریحامیں 14، قلقیلیہ میں 14، الخلیل میں 33، بیت لحم میں 23، جنین میں 4 اور طولکرم کے 6 نئے کیسز شامل ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ہے متاثرین میں سے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنھیں وینٹری لینٹر کے ذریعے زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 12,160 ہوگئی ہے جبکہ مہلک وباء سے اب تک 83 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔