(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں 26 سال قید کی سزا پانے والے فلسطینی کو اسرائیل جیل میں کوئی طبی امداد نہیں دی گئی جس کے باعث وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے تعلق رکھنےو الے 75 سالہ فلسطینی قیدی، سعدی الغربالی اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید ہیں اور اسرائیلی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے کے الزام میں انھیں 26 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سعدی الغربالی ضعیف العمر ہونے کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہیں تاہم صہیونی عقوبت خانوں میں انھیں کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث گزشتہ روز ان کی طبیعت تشویشناک ہوگی تھی اور انھیں اسرائیلی جیل کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ابھی بھی ان کی حالت خطرے میں ہیں ۔