(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قیدی کلب کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسیر کی رہائی کے لیےفوری اقدامات کرکے فلسطینی کی جان بچائے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے فلسطینی اسیران قیدی کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صہیونی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صہیونی جیلوں میں قید کیے گئے بے گناہ فلسطینیوں میں مقداد قواسمی78 روز سےمسلسل جاری بھوک ہڑتال کےباعث ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا سنگین صورت حال سے دو چار ہے۔
قیدی کلب کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی طاقتیں صہیونی حکام کی بے حسی کے نتیجے میں موت کے قریب جانے والے فلسطینی کی رہائی کے لیےصہیونی حکام پر دباؤ ڈالتے ہوئے اسیر کی فوری رہائی کو ممکن بنائں۔
خیال رہے کہ قابض ریاست کی صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کو رہائی تک جاری رکھنے کے فیصلے پرتاحال قائم ہے۔