• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عرب لیگ کا صیہونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

منگل 24-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عرب لیگ کا صیہونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب لیگ کا کہنا ہے کہ صیہونی عقوبت خانوں میں غیرانسانی ماحول میں قید ہزاروں فلسطینیوں کو عالمی وبا کورونا سے شدید خطرہ ہے ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور عالمی برادری  فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے صیہونی ریاست پر دباؤ ڈالیں ۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معان برائے فلسطینی امور سعید ابو علی کی جانب سے اسرائیلی جیلوں میں قید چار فلسطینیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات کے بعد  جاری بیان میں  انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پرفلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے دبائو ڈالیں، عرب لیگ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ نئے کرونا وائرس کے نتیجے میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں غیرانسانی ماحول میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔

جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو کورونا کی وباء سے خطرہ ہے، اس وباء سے قیدیوں کو بچانے کے لیے ان کی رہائی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

یہ وائرس انہیں ایک اسرائیلی تفیش کار کے ذریعے لگا ہے۔

سعید ابو علی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ان کی صیہونی جیلوں سے رہائی انسانی حقوق اور بنیادی قوانین کا تقاضا ہے، غیر قانونی قابض ریاست  اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے زیرحراست تمام فلسطینی قیدیوں کو فورا رہا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں چھ ہزار سے زاید فلسطینی قید ہیں،  ان میں 50 خواتین، 350 بچے اور سیکڑوں انتظامی قیدی ہیں جبکہ  ڈیڑھ ہزار کے قریب فلسطینی قیدی مختلف امراض کا شکار ہیں۔

Tags: سعید ابو علیصیہونی زندانعرب لیگفلسطینی قیدیے سیکرٹری جنرل کے معان برائے فلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.