(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج غزہ کی سرحد سے اغواء کیے جانے والے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر سنگین الزامات لگا کر سالوں کیلئے قید کردیتی ہے۔
گزشتہ روز فلسطینی قیدیوں کے امورکے نمائدے عبدالناصر فروانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ تیرا سالوں سے غزہ کا غیرقانونی محاصرہ جاری ہے جبکہ صیہونی فوج فلسطینی باشندوں کو غزہ میں داخل ہونے کے بعد اغواء کرلیتی ہے ، رواں سال کے دوران غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد سے اسرائیلی فوج نے 14 فلسطینیوں کو اغواء کیا گیا ۔
گزشتہ روز بھی قابض صیہونی فوج نے غزہ کی سرحد سے دو فلسطینی نوجونوں کو اسرائیل میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کا الزام لگا کر اغواء کرلیا جبکہ ان پر اسلحہ اور دستی بم رکھنے کا بھی الزام عائد کیا ۔
عبدالناصر فروانہ کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج غزہ کی سرحد سے اغواء کرنےوالے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔