(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت کی جانب سے فلسطین کیلئے مقرر سفیر اس وقت اردن میں کویت کے سفیر ہیں جو فلسطین کیلئے سفارتکاری کے فرائض اردن میں ہی رہ کر انجام دیں گے۔
کویتی اخبار "الانباء” کے مطابق کویتی حکومت نے فلسطین کے لئے اپنی تاریخ کے پہلے سفیر کے طور پر عزیز الدیجانی کو مقرر کیا ہے جو اس وقت اردن میں کویت کے سفیر ہیں
کویت کے اس فیصلے پر کویت میں فلسطین کے سفیر رامی طہبوب کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکومت کیطرف سے عزیز الدیجانی کے فلسطین کیلئے سفیر مقرر کئے جانے کا خیر مقدم کرنے کے بعد منظور کیا گیا ہے جس کے بعد کویت کی تاریخ میں عزیز الدیجانی فلسطین کیلئے مقرر کئے جانے والے پہلے سفیر بن گئے ہیں جو فلسطین میں مقیم نہیں رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس تقرری کا فیصلہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کیطرف سے کویتی امیر صباح الاحمد کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ہونے والی گفتگو کے بعد کیا گیا جبکہ اس گفتگو میں مسئلۂ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کیلئے 1967ء کی حدود کے مطابق ایک خودمختار مملکت جس کا دارالحکومت "مشرقی قدس” ہو، کے قیام پر زور بھی دیا گیا۔