(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی قیدی کی زندگی کے لیے جلد از جلد عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی انتظامی حراستی قید میں مظلوم فلسطینی اسیرھشام ابو ھواش 73 روز سے جاری اپنی بھوک ہڑتال کو صرف رہائی کے بدلے ختم کر نے کے فیصلے پر قائم ہے جبکہ دوسری جانب قابض صہیونی عدالت نے اسیر کی بد ترین حالت کے باوجود اس کی قید میں مزید توسیع کرتے ہوئے 6 ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔
قابض صہیونی عدالت کے اس صہیونی فیصلے کے خلاف اسیر کے خاندان اور فلسطینی مقامی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہےجس میں احتجاجی مظاہرے کے شرکا کی جانب سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سےصہیونی عدالت کے جابرانہ فیصلے کے خلاف فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی قیدی کی زندگی کے لیے جلد از جلد عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔