• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عراق فلسطین کی ہر مشکل صورت حال میں حمایت جاری رکھے گا۔عراقی وزیر اعظم

منگل 16-07-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
عراق فلسطین کی ہر مشکل صورت حال میں حمایت جاری رکھے گا۔عراقی وزیر اعظم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )عراقی وزیر اعظم عدیل عبدالمہدی نے فلسطین کاز کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  عراق فلسطین سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور کوئی بھی چیز ہمیں فلسطینیوں سے متعلق موقف سے دست بردار نہیں کرواسکتی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اپنے فلسطینی ہم منصب محمد اشتیوی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ  عراق خطے میں اسرائیل کی جانب سے یہودی آباد کاری کے تمام منصوبوں کو پوری شدت سے مسترد کرتا ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراق فلسطینی  عوام کو ہر قسم کے تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا ،اور ہر مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا اور کسی بھی صورت انکو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے گزشتہ ماہ بحرین میں ہونے والی  نام نہاد اقتصادی کانفرنس کو بہادری سے ناکام بنانے پر فلسطینی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  جو لوگ اس کو کامیاب بنانے چاہتے تھے،فلسطینی عوام کی مزاحمت سے ان کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مسئلہ فلسطین ہمارے لیے سب سے اہم ہے اور اس کے  حل کے لیے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اور حالات جو بھی ہوں،ہماری ساری طاقت فلسطینیوں کی حمایت کے لیے صرف ہوگی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیوی نے کہا کہ عراق کی سلامتی اور متحد رہنا نہ صرف فلسطین کے لیے ضروری ہے بلکہ عرب ممالک کے لیے بھی فائد ہ مند ہے۔انہوں نے خطے میں موجود مسائل کے حل کے لیے عراق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے عراق مثبت کردار ادا کر رہاہے۔

Tags: عراقی وزیر اعظمفلسطین عراق تعلقاتفلسطینی وزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.