(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی افواج کی بربریت جون کے ماہ میں 3 فلسطینیوں کی جان لے گئی،جب کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ماہ جون میں 500 فلسطینی زخمی ہوئے۔
پی ایل او کے عبد الللہ ہارونی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جون کے میں اسرائیلی فوج نے مظالم کے سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تین فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا،تمام شہادتیں غزہ اور بیت القدس کے علاقے میں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے،اور گزشتہ چند مہینوں میں 43 فلسطینی قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں شہادت کا رتبہ حاصل کر چکے ہیں۔
اسرائیل قید میں محبوس فلسطینیوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زنداں خانوں میں اسیری کی زندگی گزارنے والے فلسطینیوں میں سے 11 قیدی جیل انتظامیہ کے مظالم اور ناروا رویئے کی وجہ سے تنگ آ کر بھو ک ہڑتال کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ تمام قیدی انتظامی قید جیسے کالے قانون کے تحت بغیر کسی گناہ کے جیل کی قید کاٹ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ماہ مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں چادر اور چار دیواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے چار سو بیس فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا،جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 5700 تک پہنچ گئی جن میں 220 کم عمر بچے اور 43 خواتین بھی شامل ہیں۔
جون کے مہینے میں قابض اسرائیلی فوج نے مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے 500 فلسطینیوں کو زخمی کیا جن میں سے 395 صرف حق واپسی کے پر امن مارچ کے شرکا پر فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا۔جب کہ باقی لوگ قابض صیہونی ریاست کے خلا ف کیے گئے دیگر مظاہروں میں زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جون کے مہینے میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے انتہائی متعصبانہ فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ فلسطینیوں کی ملکیت پر مبنی زمین پر بنائے گئے یہودی آباد کاروں کے 200 غیر قانونی گھر جائز ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی عدالتوں کے حکم پر اسرائیلی بلڈوزر نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 90 کے قریب رہائشی اور تجارتی عمارتیں گرائیں جو کو فلسطینیوں کی ملکیت تھیں اور انہوں نے اپنے خون پسینے کی محنت سے انہیں تعمیر کیا تھا۔