• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

منامہ کانفرنس ناکام ترین تجربہ،اسرائیل کے اپنے ہی تجزیہ کار کی رائے

جمعہ 28-06-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
منامہ کانفرنس ناکام ترین تجربہ،اسرائیل کے  اپنے ہی تجزیہ کار کی رائے
0
SHARES
0
VIEWS

جہاں دنیا بھر بحرین کے شہر منامہ میں ہونی والی نام نہاد ڈیل آف سینچری کانفرنس کو ناکام قرار دے رہی ہے،وہیں معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے بعد اسرائیل کے اپنے ہی ایک سینئر تجزیہ نگار سیور پلاٹز نے بھی کانفرنس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ناکام قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا منامہ کانفرنس کا انعقاد ایک ناکام ترین تجربہ ہے جس کا امریکہ اور اسرائیل دونوں کو قطعی طور پر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اسرائیل سے شائع ہونے والے ایک عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت میں تجزیہ نگار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکی منصوبے میں کہیں بھی سنجیدگی ظاہر نہیں ہے اس میں مکمل طور پر زمینی حقائق سے نظریں چرائی گئی ہیں۔ 

انہوں نے مزید لکھا کے منامہ کانفرنس جیسی مثالیں ہمارے پاس ماضی میں بھی مراکش کانفرنس کی صورت میں موجود رہی ہیں، یہ بھی ایک اقتصادی کانفرنس تھی جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے حوالے سے اوسلو معاہدے کے بعد منعقد کی گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ مراکش کانفرنس بھی ایک ایسی ہی کانفرنس تھی جس میں بھی نقشوں، فرضی اعدادو شمار اور خلائی منصوبوں کی بھرمار تھی اور یہ منصوبہ یوسیف فردی نے تیار کیا تھا۔ اس میں اسرائیلی عملے کے ماہرین، اردن ، فلسطین اور مصر کے مبصرین شامل تھے۔ اس کانفرنس میں بھی بڑے بڑے دعوےکیے گئے تھے اور بہت بڑے اقتصادی منصوبوں،بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ منصوبوں اور تفصیلی پروگرامات کی منظوری دی گئی تھی۔

اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ مناما کانفرنس اور دارالبیضاء کانفرنس میں اسرائیلیوں کے لیے ایک ہی طرح کے منصوبے تھے مگر آج ان کا کوئی وجود نہیں۔

Tags: اسرائیلی تجزیہ کارمنامہ کانفرنسمنامہ کانفرنس کی ناکامی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.