• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ماہ رمضان کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ میں 60 ہزار نمازیوں کی نماز تراویح

ماہ رمضان کے دوسرے روز تقریباً 60 ہزار نمازی مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں نماز عشاء اور تراویح ادا کرنے کے لیے موجود تھے۔

جمعہ 20-02-2026
in خاص خبریں, فلسطین
0
ماہ رمضان کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ میں 60 ہزار نمازیوں کی نماز تراویح
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کی شام تقریباً 60 ہزار فرزندان اسلام نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے پرنور احاطے میں نماز عشاء اور تراویح ادا کی۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے نمازیوں کے داخلے پر عائد سخت پابندیوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے باوجود 60 ہزار افراد مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔ قابض اسرائیل نے مغربی کنارے سے آنے والے شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی تھی۔

قابض اسرائیل نے افطار کے لیے لائے جانے والے کھانوں پر بھی سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں یہاں تک کہ ان شہریوں کو بھی روکا گیا جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطاری کے لیے گھروں سے کھانا تیار کر کے لائے تھے۔

بیت المقدس کی فلسطینی تنظیموں کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ کی طرف رخت سفر باندھنے اور وہاں اعتکاف و رباط (پہرہ دینے) کو تیز کرنے کی اپیلیں کی گئی ہیں۔ ان اپیلوں کا مقصد قابض اسرائیل کے ان بڑھتے ہوئے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے جن کے تحت مسجد اقصیٰ کو اس کے وفاداروں سے خالی کر کے اسے فلسطینی ماحول سے الگ تھلگ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

بیت المقدس کی سماجی اور مذہبی شخصیات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وقت مسجد اقصیٰ کی طرف سفر کرنا ایک قومی اور دینی فریضہ ہے۔ یہ مقدس شہر کے گرد لگائے گئے محاصرے کو توڑنے اور مسجد کے دروازوں پر قابض اسرائیل کی جانب سے اختیار کی جانے والی تضییق اور نمازیوں کو روکنے کی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

فلسطینی حلقوں نے متنبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں انتہا پسند ہیکل گروپوں کے منصوبے انتہائی خطرناک رخ اختیار کر چکے ہیں۔ یہ گروہ عبرانی تہواروں کا سہارا لے کر مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی رفتار تیز کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف فوجی رکاوٹوں اور عمر کی پابندیاں عائد کر کے مسلمان نمازیوں کی تعداد کم کرنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے رمضان المبارک کے آغاز ہی سے مسجد اقصیٰ تک رسائی پر کڑی پابندیاں لگا رکھی ہیں تاکہ وہاں ایک نیا جبری زمینی حقائق (امر واقع) مسلط کیا جا سکے۔

Tags: AlAqsaMosqueAlQudsCongregationalPrayerGazaRamadanIslamicRitualsMuslimPrayerPalestinianWorshippersRamadan2026RamadanNightTaraweehPrayer
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.