• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

60 فیصد یورینیئم کی افزودگی اسرائیلی دہشتگردی کا جواب ہے، ایران

جمعرات 15-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
60 فیصد یورینیئم کی افزودگی اسرائیلی دہشتگردی کا جواب ہے، ایران
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایران کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کی دہشتگردی کا جواب قانونی طورپر دے رہےہیں 60 فیصد یورینیئم کی افزودگی بڑھانے کا فیصلہ نطنزکی جوہری تنصیب پر اسرائیل کی’جوہری دہشتگردی’ کا ردعمل ہے۔

ایران کے نطنز کی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نےفلسطین پرقابض صیہونی ریاست کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ 60 فیصد تک یورینیئم کی افزودگی کو بڑھانے کا فیصلہ نطنز کی جوہری تنصیب پر صیہونی ریاست اسرائیل کی جوہری دہشت گردی کا ردعمل ہے تہران جدیدسنٹری فیو جز اب زیادہ بہتر یورینیم تیار کرے گا جو اسرائیل کے بدنما کردار کا جواب ہے جس پر اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ جوہری دہشت گردی تھی اور جو ہم کر رہے ہیں وہ قانونی ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے نطنز کے جوہری پلانٹ پر حملے کے بعد یورینیئم افزودگی کو 60 فیصد تک بڑھانے کے اعلان پر سعودی عرب نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہر صورت روکا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایران کو جوہری پروگرام پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران جوہری معاہدوں، عالمی برادری کے توقعات اور پابندیوں کی پاسداری کرے ورنہ خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا، بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران کو مقررہ حد سے زیادہ یورینیئم افزودگی سے روکا جائے اور عالمی جوہری معاہدے پر عمل کرانے پر مجبورکیا جائے۔

Tags: اسرائیلایران جوہری تنصیبجدیدسنٹری فیو جزحسن روحانیسعودی عربصہیونیئزمیورینم افزودگی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.