(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں فلسطینی شہریوں کو بلا جواز ان کے علاقوں سے بے دخل کرا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچا تے ہوئے گھروں کی مسماری ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی اور مسجد اقصیٰ کے محافظ فادی علیان کو مسجدمیں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
صہیونی عدالت نے چھ ماہ قبل فادی علیان کو القدس سے بے دخل کر تے ہوئے بلا جواز انہیں بیت المقدس سے باہر کر دیا تھا جبکہ فادی کی غیر موجودگی میں ان کے قانونی گھر کو بھی مسمار کر دیا جس کے باعث فادی علیان کے اہل خانہ بے گھر ہوگئے ہیں اور اپنے عزیزوں کے گھر میں عارضی طور پر رہائش پزیر ہیں۔