(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 1050 فلسطینیوں کو گرفتارکیا۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ایک تنظیم "المیزان ” کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چھاپوں کے دوران 42 خواتین اور 178 بچوں سمیت 1050 فلسطینی باشندوں کو گرفتارکیا ، گرفتار بچوں میں بعض کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں جبکہ گرفتار فلسطینیوں میں بڑی تعداد طلبہ کی ہے ۔
واضح رہے کہ صہیونی وزیراعظم کی جانب سےغرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم میں غیرمعمولی طور پر اضافہ کیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا اور ان کو ان کی آبائی زمینوں سے بے دخل کرنا ہے ۔