• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے592دن: 24 گھنٹوں میں مزید 87 فلسطینی شہید

7 اکتوبر 2020 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 53,573 فلسطینی شہید اور 121,688 زخمی ہو چکے ہیں۔

منگل 20-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی شہید 94 زخمی
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 87 فلسطینی شہید اور 290 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے مزید بتایا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک 3,427 شہادتیں اور 9,647 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جب کہ 7 اکتوبر 2020 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 53,573 فلسطینی شہید اور 121,688 زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ اپنے 592ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکا کی سیاسی و عسکری حمایت اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں نیتن یاہو نے فائر بندی کے معاہدے کو روندتے ہوئے ظلم کی نئی لہر شروع کی، جسے 64 دن گزر چکے ہیں۔

مسلسل بمباری، خوراک کی بندش، انسانی المیہ

فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج غزہ میں مسلسل بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مارچ کے آغاز سے خوراک، پانی، اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث قحط کا خطرہ سنگین ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال ایک شدید انسانی المیے کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس میں ہر گھر، ہر ماں، ہر بچہ متاثر ہو رہا ہے۔

منگل کی صبح سے اب تک غیر قانونی صیہونی ریاست کے حملوں میں کم از کم 87 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ شہر کے الزيتون محلے میں بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔

خان یونس کے مشرق میں ڈرون حملے میں اشرف محمود وافی، عبد الحمید عمران اور ان کا بیٹا احمد شہید ہوئے۔ شمالی غزہ میں انڈونیشی اسپتال پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں المقید خاندان کے گھر پر بمباری سے 9 شہری شہید اور کئی لاشیں ملبے تلے دب گئیں۔ خان یونس اور النصیرات کیمپ میں شدید توپ خانے اور فضائی حملے کیے گئے۔ غزہ شہر کے الدرج محلے میں موسیٰ بن نصیر اسکول، جو پناہ گزینوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا، پر دو خودکش ڈرون حملے کیے گئے جن میں کم از کم 10 شہری شہید ہوئے۔

نصیرات کیمپ میں واقع راضی فیول اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بیت لاہیا، دیر البلح، اور عبسان الکبریٰ میں بھی کئی رہائشی عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ شہداء کی شناخت احمد عبدالہادی نصار، ان کی اہلیہ، بیٹیاں اور خاندان کے دیگر افراد کے طور پر کی گئی ہے۔ اسی طرح ابو سمرہ خاندان کے 12 افراد، جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے، ایک ہی حملے میں شہید ہو گئے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ان جاری مظالم کے خلاف عالمی برادری کی مسلسل خاموشی نے انسانی حقوق کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ فلسطینی عوام عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدام کرے۔

Tags: اسرائیلیجنگی جرائمدہشتگردیشہداءشہیدغزہفلسطینینسل کشینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.