• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے 590 روز: 48 گھنٹوں میں 200 سے زائد شہید

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 120 سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں

پیر 19-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے 590 روز: 48 گھنٹوں میں 200 سے زائد شہید
0
SHARES
31
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے  محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جو ایک بڑے پیمانے پر فوجی تشدد اور انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، صیہونی بمباری کے نتیجے میں متعدد بڑے پیمانے پر قتلِ عام ہوئے ہیں۔

غزہ میں موجود سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کےدوران صیہونی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جب کہ 3 لاکھ کے قریب شہریوں کو جبری طور پر شمالی غزہ سے بے دخل کر کے غزہ شہر کی جانب دھکیل دیا گیا۔ اس دوران تقریباً 1,000 گھروں کو تباہ کر دیا گیا، جو کہ عام شہریوں کے خلاف مسلسل جارحیت کا حصہ ہے۔

یہ ظلم و ستم غزہ میں 590 ویں روز بھی جاری رہا، اور نسل کشی کی یہ مہم عالمی ضمیر کے لیے ایک گہرے صدمے کا باعث بن چکی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ، آج صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے گئے۔ مارچ سے جاری خوراک اور بنیادی ضروریات کی بندش نے غزہ کو قحط کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

رات سے اب تک جاری بمباری میں کم از کم 102 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔شمالی غزہ کے الفلوجہ علاقے میں شُعلق خاندان کے گھر پر بمباری سے تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔خانیونس کے علاقے القرارہ میں صحافی عبد الرحمن توفیق العبادلہ اور یزن جودہ العبادة شہید ہوئے۔

بئر النعجہ میں صحافی عزیز الحجار اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت جان کی بازی ہار گئے الصفطاوی، غزہ شہر میں ایک پرہجوم رہائشی عمارت پر بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

بیت لاہیہ میں براوی اسٹیشن کے قریب عفانہ خاندان کا گھر نشانہ بنا۔مشاعلہ، دیر البلح میں ایک زرعی زمین پر بمباری کی گئی۔ جبالیہ کی تل الزعتر کالونی میں نصر خاندان کے 12 افراد شہید ہوئے۔ المواصی، خان یونس میں 40 فلسطینی خیموں اور گھروں پر حملے میں جاں بحق ہوئے۔ دیر البلح کے بشارہ علاقے میں صحافیہ نور قندیل، ان کے شوہر اور بیٹی شہید ہو گئے۔

جبالیہ البلد میں ایک گھر پر حملے میں 10 افراد شہید ہوئے۔الزوایدہ کے ابو انور چوک کے قریب عیاش خاندان کے گھر پر بمباری سے 9 جانیں ضائع ہو گئیں۔ الفخاری، خانیونس میں الفرا خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ زرقا کالونی، تل الزعتر میں مقاط خاندان کے گھر پر حملہ ہوا جس میں 4 افراد شہید ہوئے۔

 العودةاسپتال اور نصیرات نے دو شہداء اور چار زخمیوں کی تصدیق کی۔ سویلین امدادی ٹیموں پر بھی دوبارہ بمباری کی گئی۔ المصری اور برکہ خاندانوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسپتال الخیر، خان یونس اور زرقا کالونی کے قریب علاقوں پر بھی فضائی حملے جاری رہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی یہ جارحانہ مہم انسانی اقدار، بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Tags: اسرائیلیبمباریشہیدصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.