• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 25 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ فلسطین میں 5 عرب اسرائیلی قتل

اسرائیلی شہریوں پر فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی جن کی تلاش جاری ہے

جمعرات 28-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین میں 5 عرب اسرائیلی قتل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ کچھ عرصے سے قابض ریاست میں عرب اسرائیلی شہریوں کو نامعلوم افراد کی گولیوں سے نشانہ بنانے کاسلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں الناصرہ کے علاقے میں واقع بدو قصبے بسمت تبون میں اچانک نامعلوم افراد کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عرب اسرائیلی خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے 5افراد جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں قتل کر دیا گیاجس سے اسرائیل میں عرب خاندانوں کو ٹارگیٹ کرکے قتل ہونے والوں کی تعداد 188ہو گئی ہے۔

یاد  رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے قابض ریاست میں عرب اسرائیلی شہریوں  کو  نامعلوم افراد کی گولیوں سے نشانہ بنانے کاسلسلہ زور پکڑ گیا ہے جبکہ واقعے سے چند گھنٹے قبل حیفا کے مقام پر بھی ایک 50 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا  جس کا تعلق بھی عرب اسرائیل خاندان سے ہی  تھا۔

صہیونی پولیس کے مطابق حملہآوروں کی تلاش جاری ہے تاہم ان تما م افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے جس کی تفتیش کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا  ہے

یہ بھی جانیے کہ عرب اسرائیلی ان فلسطینیوں کی آل اولاد ہیں جو 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد اپنی آبائی سرزمین پر رہ گئے تھےجو کہ ملک کی 97 لاکھ آبادی کا تقریباً 20 فی صد ہیں تاہم یہ بھی اک اہم حقیقت ہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل میں ان عرب خاندانوں کےامتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہےاور صہیونی حکومتیں انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرتی ہیں۔

کمیونٹی کے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہودی اکثریت ان کے ساتھ نارواسلوک رکھتی  ہے اورانہیں اسرائیل کا شہری تسلیم نہیں کرتیدوسری جانب اسرائیلی حکام عرب اسرائیلی شہریوں کے قومی حقوق  میں غیر دلچسپی  کا مظاہرہ کرتی ہے ۔

Tags: اسرائیلی شہریالناصرہبسمت تبونحیفاصہیونیئزممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.