(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا بھر کے مسلمانوں کے احتجاج کے باوجود صہیونی فوج کا مسجد اقصٰی پر ایک اور حملہ، رمضان المبارک کی بڑی رات میں عبادت میں مصروف فلسطینی اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابقمقبوضہ بیت المقدس میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب میںمسجد اقصٰی میں عبادت کے لیے موجود فلسطینیوں پر قابض ریاست کے صہیونی فوجیوں نے بلا جواز کارروائی کر تے ہوئے نمازیوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر دھاتی خول میں لپٹی ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئےجبکہ صہیونی فوج کی براہ راست چلنے والی گولیوں سے کم سے کم 12 افراد کی آنکھوں کوشدید نقصان پہنچا جس کے بعد مسجد اقصیٰ کے احاطے میں قابض فوج اور فلسطینیوں کے مابین سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید یہ کہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جمۃالوداع کے موقع پر بھی زبردست تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں تقریبا 300 افراد زخمی اور درجنوں کو قابض فوج نے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لیے بین الاقوامی فلاحی ادارہ ہلال احمر نے عارضی کیمپ قائم کر دیے تھے۔