(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )9 ماہ کے دوران غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی میں 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 37,900 فلسطینی شہید اور 87,060 زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ پراسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی تازہ تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق غاصب صیہونی افواج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران غزہ کے مختلف علاقوں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے ۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں میں بڑتی تعداد تاحال ملبے تلبے دبی ہوئی ہے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمبولینس اور شہری دفاع کے اہلکاروں کو زخمیوں تک جانے کی اجازت نہیں ہے۔
غزہ پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی فوج کی دہشتگری میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 37,900 فلسطینی شہید اور 87,060 زخمی ہو چکے ہیں۔