(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس میں اب تک 14 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت مجموعی طورپر 36,439 شہید اور 82,627 زخمی ہوچکے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر 7 اکتوبر سے اب تک تقریبا 8 ماہ سے جاری صیہونی دہشتگردی کے حوالے سے وزارت صحت نے تازہ اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کےمطابق اب تک غاصب صیہونی افواج نے غزہ میں 14 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت مجموعی طورپر 36,439 شہید اور 82,627 کو زخمی کردیا ہے، رپورٹ کےمطابق 20 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ اب تک ملبے تلبے دبے ہوئے ہیں یا انھیں صیہونی افواج نے گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کےد وران صیہونی افواج نے غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 150 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 370 زکو زخمی کردیا ہے۔