(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبانے مزید 470 صیہونی آبادکاروں کو متاثر کیا جبکہ 26 آبادکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
دنیا میں سب سے تیزی سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اپنے شہریوں کو فراہم کرنےوالی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس تاحال بے قابو ہے ،وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کے 26 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 470 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے نئے آنے والے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک 6 ہزار 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار 515 ہے۔وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں 1 اعشاریہ 1 فی صد مثبت کیس سامنے آئے۔اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 482 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 189 وینٹی لیٹر پر ہیں۔