• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 30 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عرب ممالک حماس کو غیر مسلح کرنے پر متفق

قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری قتل و غارت گری کے باوجود اکئی عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔

ہفتہ 02-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
عرب ممالک حماس کو غیر مسلح کرنے پر متفق
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری قتل و غارت گری کے باوجود اکئی عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ غاصب ریاست-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی بحالی کے مقصد سے منعقدہ کانفرنس کے تناظر میں شائع کیا گیا۔ بیانیے کی سات صفحات پر مشتمل تفصیل کو سترہ ممالک اور متعدد بین الاقوامی اداروں نے حمایت فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق مصر نہ صرف حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے بلکہ اس کے بدلے میں ہی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کررہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ واشنگٹن میں متعلقہ حکام سے مشاورت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی ٹی وی چینل کان نے بھی اطلاع دی ہے کہ مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، ترکی اور فرانس کی جانب سے ایک اور باضابطہ دستاویز اقوام متحدہ میں جمع کروائی گئی ہے جس پر نیویارک میں اقوام ِمتحدہ میں دو ریاستی حل کے تناظر میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے۔

اس دستاویز میں دو ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے لیکن اصل مقصد حماس کو غزہ میں غیر مسلح کر کے فلسطینوں کو صہیونی حکومت کے مکمل حوالے کرنا ہے۔

یہ تمام سرگرمیاں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب قابض اسرائیل نے نہ صرف غزہ پر بمباری روکنے سے انکار کردیا ہے بلکہ جنگ بندی کی صورت میں بھی کسی قسم کی مستقل ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس تمام تر صورتحال میں امریکہ صہیونی مظالم کو سیاسی اور دفاعی پشت پناہی فراہم کر رہا ہے جب کہ عرب دنیا کے بعض کلیدی ممالک حماس کے خلاف عملی اقدامات کر رہے ہیں جس سے فلسطینی مزاحمت کو عالمی سطح پر مزید چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستعرب ممالکغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.