• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 18 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

میکرون کے مؤقف نے صہیونی رہنماؤں کو اتنا ناراض کیوں کیا؟ اصل معاملہ کیا ہے؟

درحقیقت، فرانس کے پاس قابض اسرائیل اور نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کے کئی مؤثر اور طاقتور سفارتی و قانونی ذرائع موجود ہیں۔

جمعہ 25-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
میکرون کے مؤقف نے صہیونی رہنماؤں کو اتنا ناراض کیوں کیا؟ اصل معاملہ کیا ہے؟
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ یہ سفارتی میدان میں ایک اہم اور معنی خیز اقدام ہے۔ اب، اس اقدام کے ساتھ ساتھ، فرانس جو کہ "International Criminal Court’ کے بانی چارٹر کا رکن ہے, قانونی اختیار بھی رکھتا ہے اور اخلاقی ذمہ داری بھی، کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کو نافذ کرے۔

فرانس قابض اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں بھی ایک منفرد تاریخی حیثیت رکھتا ہے؛ کیونکہ ماضی میں اسی نے قابض اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، "دیمونا” ری ایکٹر مہیا کیا، اور اس ریاست کو خفیہ طور پر جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد دی۔ اس لیے فرانس اب دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر پوزیشن میں ہے کہ اس دہائیوں پر محیط خاموشی کو توڑے اور علانیہ اعلان کرے کہ اسرائیل کے پاس غیر اعلان شدہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور اس طرح صہیونی ریاست کے "قانونی استثنا” کے دعوے کو چیلنج کرے۔

 درحقیقت، فرانس کے پاس قابض اسرائیل اور نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کے کئی مؤثر اور طاقتور سفارتی و قانونی ذرائع موجود ہیں۔ اگر فرانس واقعی عالمی معاملات میں ایک اسٹریٹجک کردار ادا کرنا چاہتا ہے، یا امانوئل مکرون کی بار بار دہرائی گئی "اسٹریٹجک خودمختاری” کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے، تو یہ وقت ہے کہ ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

Tags: صہیونیئزمصیہونی ریاستصیہونی فوجفرانس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.