ایرانی حملوں نے 1948 سے قابض صہیونی ریاست کے زیر تسلط فلسطینی علاقوں میں قائم صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ سو صہیونی زخمی ہوئے۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجی ریڈیو نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں قابض ریاست میں چودہ صہیونی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملے جمعہ کی شام کو شروع ہوئے تھے اور ان کے باعث قابض اسرائیل کی سرزمین پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں نے 1948 سے قابض صہیونی ریاست کے زیر تسلط فلسطینی علاقوں میں قائم صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ سو صہیونی زخمی ہوئے۔ ان میزائل حملوں نے کئی عمارتوں، رہائشی بلاکس اور دیگر انتظامی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
صہیونی ٹی وی چینل بارہ نے اتوار کی دوپہر کو بتایا کہ بات یام نامی شہر میں ملبے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد صرف اسی شہر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں قابض اسرائیل کی وزارتِ فلاح و بہبود نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حملے کے باعث ساتھ سو بیالیس صہیونی شہری بے گھر ہو گئے ہیں جن میں سے اکثریت کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
یہ حملے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے بے گناہ عوام پر شدید مظالم ڈھائے ہیں۔ نسل کشی، جبری نقل مکانی، گھروں کی تباہی، مساجد کی بے حرمتی، ہسپتالوں پر بمباری، اور ہزاروں بے قصور شہداء کی لاشیں آج بھی اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ ظلم کا انجام کبھی مثبت نہیں ہوتا۔
غزہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کا بہتا خون دنیا کی بے حسی کے باوجود خدا کی عدالت میں آواز اٹھا رہا ہے۔ آج قابض ریاست میں جو تباہی نظر آرہی ہے وہ اس جبر اور وحشت کا عکس ہے جو کئی سالوں سے فلسطین کی گلیوں میں جاری ہے۔