• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایرانی جوابی حملہ: تل ابیب میں تباہی، 3 صہیونی ہلاک، متعدد زخمی

مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق کئی افراد اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہفتہ 14-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایرانی جوابی حملہ: تل ابیب میں تباہی، 3 صہیونی ہلاک، متعدد زخمی
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے قابض اسرائیل کے خلاف کیے گئے جوابی حملے نے آج صبح تل ابیب اور اس کے گرد و نواح کو شدید متاثر کیا۔ روز نامہ قدس کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ہفتے کی صبح ریشون لتسیون شہر پر ایرانی میزائلوں کے براہ راست حملے کے نتیجے میں دو صہیونی ہلاک اور اکیس زخمی ہوئے جبکہ آج صبح تک صہیونی ذرائع نے مجموعی طور پر تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

قابض صہیونی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریشون لتسیون میں ایرانی میزائلوں نے چھ رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق کئی افراد اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل صبح سویرے رمات گان شہر میں ایک صہیونی خاتون کی ایرانی میزائل حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ مجموعی طور پر اکانوے سے زائد صہیونی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی میزائلوں کے حملے سے تل ابیب کا ایک بڑا حصہ شدید متاثر ہوا ہے جسے قابض حکومت نے ناقابل یقین قرار دیا ہے۔

قابض اسرائیل کے چینل تیرہ نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب کے نواحی علاقوں میں کئی عمارتیں، گاڑیاں اور بنیادی ڈھانچے کے مراکز ایرانی میزائلوں یا ان کے ٹکڑوں کی زد میں آئے، جس کے نتیجے میں پورا علاقہ تباہی اور خوف کی منظر کشی کر رہا تھا۔

قابض صہیونی اخبار ہآرٹز نے اطلاع دی کہ تل ابیب میں ایک بتیس منزلہ بلند عمارت ایرانی میزائل حملے سے شدید متاثر ہوئی جبکہ صہیونی چینل بارہ کے مطابق، تل ابیب میں تین سوسے زائد افراد کو ان کے تباہ شدہ گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا جس نے چھٹے مرحلے کے طور پر کئی علاقوں کو نشانہ بنیایا۔ صہیونی داخلی محاذ کے مطابق ایرانی میزائلوں کی یہ تازہ لہر مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے ایک وسیع جغرافیائی علاقے میں پھیل گئی۔

اسی دوران، قابض صہیونی ذرائع نے تل ابیب میں ایک انتہائی سنگین واقعےکا ذکر کیا ہے جس کی مکمل تفصیلات صہیونی حکومت نے اب تک خفیہ رکھی ہوئی ہیں تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک اسٹریٹیجک مقام پر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے "الوعد الصادق 3” آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس انتہائی درست نشانہ بنانے والے سمارٹ میزائل اور جدید ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ یہ کارروائی قابض اسرائیل کی جانب سے جمعہ کی صبح کیے گئے وسیع حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں کئی ایرانی سائنسدان، افسران اور بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے۔

ایرانی میزائلوں کی آوازوں کے درمیان چیختے چلاتے صہیونی آج دنیا کے سامنے وہی تکلیف ظاہر کر رہے ہیں، جو برسوں سے فلسطینی بستیوں میں روزانہ بکھرتی رہی ہے۔ یہ وہی تل ابیب ہے جہاں سے غزہ پر بمباری کی گئی، اور یہ وہی قابض صہیونی بستیاں ہیں جہاں سے فلسطینیوں کے گھروں کو راکھ میں تبدیل کیا گیا۔ آج جب ظلم کا پہیہ خود صہیونی پر چل رہا ہے تو دنیا کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ انجام ہر ظالم کا مقدر ہے۔

Tags: اسرائیلایرانصہیونی فوجفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.