• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ جانے والی امدادی کشتی پر صہیونی حملے کا اندیشہ، ڈرونز کے ذریعے نگرانی جاری۔

"فریڈم فلوٹیلا” کے ایک اور جہاز کو جو مالٹا کے قریب تھا، دو ڈرون حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا تھا

بدھ 04-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
غزہ جانے والی امدادی کشتی پر صہیونی حملے کا اندیشہ، ڈرونز کے ذریعے نگرانی جاری۔
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بحرِ روم کی وسعتوں میں رواں دواں "ماڈلین” نامی کشتی پر ایک صہیونی ریاست کے ڈرون کی پرواز  نے کشتی پر سوار انسانیت کے متوالوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ کشتی آزادی بیڑا (فریڈم فلوٹیلا) کی ایک کڑی ہے جو محصور و مجبور فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن (جو اس کشتی پر سوار ہیں) نے بتایا کہ منگل کی رات ایک ڈرون مسلسل کشتی کے اوپر منڈلاتا رہا، جس سے کشتی پر موجود تمام رضا کاروں میں صہیونی ریاست کی جانب سے حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر ممکن خطرے کے لیے تیار ہیں، مگر اصل خوف قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے ڈرون یا آبدوز کے ذریعے حملے، کشتی کو نیچے سے تباہ کرنے یا عملے کو گرفتار کرنے کا ہے۔

یہ کشتی جس کا نام "ماڈلین” ہے اتوار کے روز جنوبی اٹلی کے جزیرہ صقلیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ اس پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بارہ بین الاقوامی رضا کار سوار ہیں۔ ان کا صرف ایک مقصد ہے کہ غزہ کا محاصرہ توڑا جاۓ اور وہاں کے نہتے، مظلوم عوام تک امدادی سامان پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ سنہ2023ء میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے اسی "فریڈم فلوٹیلا” کے ایک اور جہاز کو جو مالٹا کے قریب تھا، دو ڈرون حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ موجودہ کوشش دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

ریما حسن  نے مزید کہا کہ ہمیں اس مشن کی سنگینی کا بخوبی اندازہ ہے، مگر جو خطرہ ہمیں درپیش ہے، وہ اس ظلم اور درندگی کے مقابلے میں کچھ نہیں جو فلسطینی دہائیوں سے سہہ رہے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ غزہ میں جاری صہیونی درندگی محض سات اکتوبر سنہ2023ء کے بعد کی بات نہیں، بلکہ فلسطینی قوم کئی نسلوں سے قربانیوں کی داستان رقم کر رہی ہے۔

"ماڈلین” وہ چھتیسویں(36) کشتی ہے جو آزادی بیڑے کے تحت غزہ کی جانب بھیجی گئی ہے۔ قابض صہیونی ریاست اسرائیل نے بارہا یہ دھمکی دی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کشتی کو طاقت کے زور پر روکے گا جو غزہ کی طرف بڑھے گی۔ سنہ2010ء میں بھی اسی طرح "ماوی مرمرہ” نامی ترک کشتی پر حملہ کر کے قابض صہیونی فوج نے دس ترک شہریوں کو شہید اور باقی مسافروں کو قید کر لیا تھا۔

Tags: اسرائیلیفریڈم فلوٹیلفلسطینفلسطینیوںمقبوضہیورپی پارلیمنٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.