(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج اور شرپسند عناصر کی جارحیت کا نشانہ بن کرگذشتہ سال غزہ بمباری سمیت دیگرکارروائیوں میں درجنوں بچے اورخواتین زندگیوں سے محروم کر دیے گئے جبکہ شہری گرفتاری کےبعد نامعلوم مقامات پر تشدد کے غیر انسانی سلوک کے باعث جان کی بازیاں ہار گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کر دہ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2021 مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے فلسطینیوں کے لیے خونی ترین سال قرار تھا جس میں اعداو شمار کے مطابق اسرائیلی قابض افواج اور غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے 357 فلسطینیوں کو پر تشددچھاپہ مار کارروائیوں میں حراست کے دوران اور بلا اشتعال فائرنگ سمیت دیگر حربوں سے شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی اہلکاروں اور شرپسند عناصر کے جارحانہ اقدامات کا نشانہ بن کرگذشتہ سال 79 بچے اور 69 خواتین بھی زندگیوں سے محروم کر دیے گئے اور درجنوں شہری صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقامات پر تشدد کے غیر انسانی سلوک کے باعث جان کی بازیاں ہار گئے جبکہ ماہ مئی میں غزہ پر بمباری کے نتیجے میں بھی بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا۔