(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے گذشتہ سال فلسطینیوں کے 50سے زائد زیتون کے باغوں پر دھاوے بولتے ہوئے 4 ہزار سے زائد پھلدار درختوں کو تباہ کردیا۔
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق ‘اوچا’ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے گذشتہ سال 2019 سے 2020 کے درمیان ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کرتےہوئے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے 50 سے زائد زیتون کے باغوں پر حملہ کیا اور 4 ہزار سے زائد پھلدار درختوں کو جلا کر یا تیز دھار مشینریز کے ذریعے کاٹ کر تباہ کردیا۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اس دوران قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے کم سے کم 300 کے لگ بھک مویشی اپنے قبضے میں لیئے جس میں بکریاں ،بھیڑیں ، اونٹ اور سامان اٹھانے کیلئے گدھے ،گھوڑے اور خچر بھی شامل ہیں جبکہ فلسطینی گلہ بانوں اور کسانوں پر 50 ہزار شیکل سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے ۔