• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

2020: صیہونی فوج نے کم سن بچیوں سمیت 118 فلسطینی خواتین کو گرفتارکیا

ہفتہ 09-01-2021
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
2020: صیہونی فوج نے کم سن بچیوں سمیت 118 فلسطینی خواتین کو گرفتارکیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے گذشتہ سال بزرگ  اور  کم سن بچیوں  سمیت 118 خواتین کو گرفتارکرکے بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر کی جانب سے جاری کردہ  اداریاتی رپورٹ کے مطابق  قابض صیہونی فوج نے  سال 2020 کے دوران 118 فلسطینی خواتین کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جہاں انہیں بدترین جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا،  گرفتار خواتین میں کم سن  بچیاں، بزرگ  اور نوجوان لڑکیوں سمیت دیگر خواتین شامل ہیں ۔

رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ بہت سی خواتین کو مسجد اقصیٰ کے دفاع یا وہاں پر نماز ادا کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا جب کہ بہت سی خواتین کی گرفتاری سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی آڑ میں عمل میں لائی گئی۔

گرفتار فلسطینی خواتین میں سے  36  اسرائیل کی ‘دامون’ جیل میں قید ہیں،  ان میں سے13 خواتین شادی شدہ ، تین خواتین کو بغیر کسی الزام کے محض انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ 8خواتین 10 سال یاس سے زاید عرصے تک قید کاٹ چکے ہیں۔ ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کی ایک خاتون رکن خالد جرار بھی شامل ہیں جو مسلسل 15 ماہ سے پابند سلاسل ہیں۔

ریاض الاشقر نے بتایا کہ زیر حراست کم عمر بچیوں میں 16 سالہ میار النتشہ، 17 سالہ مرام النتشہ کو مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیا گیا۔16 سالہ ایمان ابو بکر کو گذشتہ رس اسرائیلی فوجی پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

کم عمر خواتین میں 17 سالہ آیہ محیسن، 18 سالہ ریما الکیلانی اور 18 سالہ آمہ ابو ترکی شامل ہیں جسے بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔ریاض الاشقر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کے الزام میں 10 طالبات اور سماجی کارکنوں کو بھی حراست میں لیا۔ انہیں کئی ماہ تک پابند سلاسل رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ان میں سے چار طالبات ایلیا ابو حجلہ کو 11 ماہ، شذاذ الطویل، لیان نزار کاید اور ربا فہمی کو کئی کئی ماہ قید کے تحت بدستور پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

Tags: دامون جیلصیہونی فوجکم سن فلسطینیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.