(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 42 سالہ فلسطینی باشندے کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں قابض صہیونی عدالت نے 2003 میں گرفتاری کے بعد 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی باشندے بلال بہلول کو بغیر کسی جرم کے قابض اسرائیلی جیلوں میں قید ہوئے 19 سال گذر گئے۔
مظلوم فلسطینی بلال بہلول کو 2003 میں بغیر کسی جرم کے قابض فوج نے گرفتار کر کے صہیونی غیر قانونی عدالت کے حوالے کیا جہاں فلسطینی باشندے کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد بلال بہلول کو مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کیا جاتا رہا جہاں انہیں مسلسل 19سالوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی غیر قانونی عدالت کی جانب سے 2003میں فلسطینی باشندے کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعدسے غاصب ریاست کے وحشی عقوبت خانوں میں بے گناہی کی سزا پانے والے 42 سالہ فلسطینی کی قید کو 19 سال بیت گئے ہیں۔