(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دو سو سے زائد مسلح صیہونی آبادکاروں نے صیہونی سیکیورٹی فورسز کی سرپرستی میں سلوان ضلع میں فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ کیا گھروں اور املاک کی توڑپھوڑ کرتےہوئے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کانشانہ بنایا۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان میں گذشتہ روز 200 سے ذائد صیہونی مسلح آبادکاروں نے صیہونی سیکیورٹی فورسز کی سرپرستی میں بطن کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، شیخ الجراح کے بعد ضلع سلوان کا یہ علاقہ بھی صیہونی حکام کے عتاب کاشکار ہے جہاں سے عشروں سے رہائش پزیر فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نومبر 2020 میں صیہونی ریاست کے ہائی کورٹ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس 87 افراد کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے جس میں سے متعدد کا تعلق بطن سے تھا، اسرائیلی ہائیکورٹ نے فلسیطنیوں کے گھروں پر صیہونی آبادکاروں کو قبضہ کرنے کا حکم دیا تھا۔