(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) طالبہ شذی حسن کےوکلاء نے اس کی انتظامی قید میں توسیع نہ کرنے کی درخواست دی تھی جس کے بعد عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجی عدالت نے مقبوضہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کی مصباح کالونی کی رہائشی اور بیرزیت یونیورسٹی کی 20 سالہ طالبہ کو بغیر کسی جرم کے پانچ ماہ کی انتظامی حراست کے غیر قانونی پالیسی کے تحت قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا ۔
اسرائیل کی بدنام زمانہ دامون جیل میں قید شذی حسن کےوکلاء نے اس کی انتظامی قید میں توسیع نہ کرنے کی درخواست دی تھی جس کے بعد عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دیا۔
شذی حسن اسلامی تحریک مزاحمت حماس رہ نما ماجد الحسن کی اہلیہ اور اسیر محمد الحسن کی ہمشیرہ ہیں۔