(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 31 سالہ فلسطینی ماہی گیر کو قابض صیہونی فوجیوں نے غزہ کے سمندر میں اسرائیلی حکام کی جانب سے متعین کردہ سمندری حدود میں مچھلی کے شکار کرنے کے جرم میں گرفتارکیا تھا ۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز غزہ کے رہائشی 31 سالہ حسن فضل بکر کو 20 ماہ تک جیل میں رکھنے کے بعد رہاکردیا ہے ، رپورٹ کے مطابق حسن بکر کو اسرائیلی فوج نے 20 ماہ قبل غزہ کے سمندرمیں ایک کارروائی کے دوران اس وقت حراست میں لیا جب وہ اسرائیلی حکام کی جانب سے متعین کردہ سمندری حدود میں مچھلی کے شکار میں مصروف تھا ، حسن ابو بکر کے ساتھ گرفتار دیگر چار ماہی گیروں کو کچھ گھنٹوں کے بعد رہاکردیا گیا تھا تاہم حسن ابوبکرکو 20 ماہ صیہونی زندانوں میں رکھا گیا تھا ۔