(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست کی وزارت تعلیم اور علاقائی کونسل کے درمیان عرب آبادی کے بچوں کے اسکولوں کے اخراجات اور بجٹ پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی عرب بچوں پراسکول جانے پرپابندی عاید کردی ہے۔
قابض اسرائیلی حکام نے صہیونی ریاست کی وزارت تعلیم اور علاقائی کونسل کے درمیان تنازع کے باعث جزیرہ نما النقب کے 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو اسکول جانےپر پابندی عائد کردی ہے اور یہ پابندی اس وقت برقرار رہے گی جب تک اسرائیلی علاقائی کونسل اور وزارت تعلیم کے مابین جاری اختلافات ختم نہیں ہوجاتے۔
مقامی عرب باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو رواں سال کے آغاز سے اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔ بچوں کو اسکولوں میں جانے سے روکنے کے لیے وزارت تعلیم اور علاقائی کونسل کے درمیان غیرتسلیم شدہ عرب بستیوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور تعلیمی بجٹ پر اختلافات بتائے جا رہےہیں۔