(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مارچ کے شرکاء نےہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور اسیر کی تصاویر اٹھارکھی تھیں جبکہ بینرز پر ھشام ابو ھواش کی بغیر کسی الزام اور مقدمے کے اس قیدسے رہائی کے مطالبے درج تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی غیر قانونی حراست میں قید فلسطینی ھشام ابو ھواش کی 129 روز سے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کر نے پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی علاقہ الخلیل میں صہیونی جیل دورا میونسپلٹی کے سامنےحتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی اور سیاسی اداروں کے درجنوں کارکنان سمیت فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق مختلف کمیٹیوں کے علاوہ ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی جن میں بچے بھی شامل تھے۔
مارچ کے شرکاء نےہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور اسیر کی تصاویر اٹھارکھی تھیں جبکہ بینرز پر ھشام ابو ھواش کی بغیر کسی الزام اور مقدمے کے اس قیدسے رہائی کے مطالبے درج تھے۔
ریلی کے شرکاء نےاسرائیلی عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیر کی قید میں مزید توسیع کر کے اس کی زندگی کولاحق خطرات سے باہر نکالے تاکہ اسیر کی 129 روزہ احتجاجی بھوک ہڑتال کا خاتمہ ممکن ہو۔