• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف: اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا جواب دینا ہوگا

قابض ریاست نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

منگل 16-09-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
وزیراعظم شہباز شریف: اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا جواب دینا ہوگا
0
SHARES
11
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیی ریاست کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، قابض اسرائیلی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔

عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر صہیونی ریاست کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، قابض ریاست نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر بھرپور سفارتی حمایت فراہم کرے گا، دوحہ سمٹ نے واضح پیغام دیا کہ مسلم امہ صہیونی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صہیونی ریاست  نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، قابض اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، یواین سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کروائے، غزہ میں طبی عملے کو فوری رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب قابض اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بجائے خاموش رہنے کے ہمیں متحد ہونا ہوگا، صہیونی ریاست کی طرف سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ میں قابض اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کے حامی ہیں، غزہ میں شہری آبادی کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں، 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں،  ہم نے اجتماعی دانش سے اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

Tags: شہباز شریفصہیونی فوجصیہونی ریاستعرب اسلامیفلسطینقطروزیر اعظم پاکستان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.