• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں 12 ہزار بچے متاثر، انروا

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق قابض اقدامات نے ہزاروں بچوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

منگل 06-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
مقبوضہ مغربی کنارے میں 12 ہزار بچے متاثر، انروا
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)  اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ورک اینڈ ریلیف ایجنسی ’انروا‘ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 12 ہزار سے زائد فلسطینی بچے جبری بے دخلی کی صورتحال میں زندگی گزار رہے ہیں، جس کی بنیادی وجہ قابض اسرائیل کی شمالی گورنریوں میں جاری مسلسل جارحیت ہے۔

21 جنوری 2025ء سے قابض اسرائیل کی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں ایک منظم عسکری مہم شروع کی، جس کا نام "آہنی دیوار” رکھا گیا۔ یہ آپریشن سب سے پہلے جنین کیمپ سے شروع ہوا اور بعد ازاں نور شمس اور طولکرم کیمپوں تک پھیل گیا۔

اسرائیلی فوج نے تینوں کیمپوں پر مکمل محاصرہ عائد کر رکھا ہے، ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے، مکانات اور دکانوں کو وسیع پیمانے پر تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 50 ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، جو سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہے۔

’انروا‘ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ 12 ہزار سے زائد بچے اب بھی جبری بے دخلی کے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ادارے نے مزید کہا کہ وہ فروری 2025ء میں شمالی مغربی کنارے کے بے گھر بچوں کے لیے ایک فوری تعلیمی پروگرام شروع کر چکی ہے، تاکہ ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رہے۔ اس پروگرام میں عارضی تعلیمی مراکز، آن لائن تعلیم اور نفسیاتی و سماجی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

’انروا‘ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اس وقت تقریباً 48 ہزار بچے اس کے سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

غزہ پر قابض اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سات اکتوبر 2023ء سے اب تک قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جرائم میں اضافہ کیا، جن میں فلسطینیوں کا قتل، مکانات کی تباہی اور ان کے مالکوں کو بے دخل کرنا اور یہودی آباد کاروں کےلیے تعمیرات میں اضافہ شامل ہیں۔

یہ جارحیت قابض اسرائیل کی جانب سے القدس میں بھی جاری رہی، جس کے نتیجے میں کم از کم 1105 فلسطینی شہید اور تقریباً 11 ہزار زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 21 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔

غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ نے 71 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 171 ہزار کو زخمی کر دیا، جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں۔ اس دوران شہری بنیادی ڈھانچے کا تقریباً 90 فیصد تباہ ہو چکا ہے اور اقوام متحدہ نے دوبارہ تعمیر کی لاگت تقریباً 70 ارب ڈالر تخمینہ لگائی ہے۔

Tags: ForcedDisplacementHumanRightsIsraeliOccupationPalestinianChildrenUNRWAwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.