(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں عالمی وباء کے باعث عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 50 ہزار صیہونیوں نے امارات کا فضائی سفر کیا۔
معروف امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی جانب سے شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث عائد کردہ سفری پابندیوں کے باوجود گزشتہ 12 روز (دو ہفتوں ) کے دوران صیہونی ریاست کے 50 ہزار باشندوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ، رپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ 30ہزار صیہونیوں نے امارات کے شہر دبئی کا رخ کیا جبکہ دبئی کے بعد امارات کا دارالحکومت ابو ظہبی رہا جہاں سب سے زیادہ اسرائیلیوں نے وزٹ کیا اس موقع ہر گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا کے موقع پر روشنیوں سے چراغاں بھی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے بعد آئندہ 8 روز کے یہودیوں کے مذہبی تہوار’ عید انوار’ کے موقعے پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کر سکتے ہیں۔