(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض ریاست کے زندان میں 10 ماہ تک نظر بند رہنے والا فلسطینی نوجوان بغیر کسی جرم کے مسلسل صہیونی تشددکا نشانہ بننے کے بعد بالآخر رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی غیر قانونی حراست میں لیے جانے والے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی فلسطینی نوجوان عبدالرحمٰن حسین کو 10ماہ بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
نوجوان کو صہیونی فوجی اہلکاروں نے گھرگھر چھاپوں کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا تھاجس کے بعد کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود 10ماہ تک صہیونی تفتیشی دائرے میں رکھاگیا۔
خیال رہے کہ قابض فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے نوجوان کو اتنے ماہ تک صہیونی حراستی مرکز میں نظر بندی کے دوران مسلسل تشدد کابھی سامنا کرنا پڑا ہے۔