(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ صیہونی حکام نے 10 روز میں فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کردیئے جس کے نتیجےمیں 50کے قریب فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔
فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے’اوچا’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کیےجس کے باعث سخت سردی اور بارشوں میں خواتین اور بچوں سمیت 50 کے قریب فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام اور غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں، اس ضمن میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے باغات اور زرعی زمینوں پر حملے شامل ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ملکیت 147 قیمتی اور پھل دار درخت تباہ کردیئے گئے ۔