(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی عقوبت خانوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی قیدی موجود ہیں جن کی سزا کی مدت مکمل ہونے کے باوجود اب تک صہیونی جیلوں سے رہائی کا پروانہ نہیں مل سکا ہے ان افراد میں مذہبی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافی اور فلاحی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں طولکرم کے علاقے عنبتا سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیرعبد اللہ مصطفیٰ برکات کو قابض ریاست کے غیر قانونی عقوبت خانوں میں انتظامی حراست کے 7 ماہ کے دوران بد ترین تشدد کانشانہ بننے کے بعدبالآخر قابض صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے ہزار شیکل جرمانے کے بعدرہا ئی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ اب بھی صہیونی فوجی جیلوں میں بے بنیاد مقدمات کی پاداش میں صہیونی جیل انتظامیہ کے تشدد کے شکار ہزاروں فلسطینی اسیران رہائی کے منتظر ہیں ۔