(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دسیوں شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں نے صیہونی حکومتی سرپرستی میں قبلہ اول پر دھاو ا بولا اور مذہبی رسومات کے نام پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دسیوں یہودی مذہبی جنونیوں نے صیہونی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصارمیں مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے داخل ہوکر قبلہ اول پر دھاوابولااور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عزام الخطیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ برس 29 ہزار 610 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ الشخ عزام الخطیب نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء ، سیاست دان، مذہبی ربی اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 29 ہزار سے زاید یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔