(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے یہ اشتعال انگیز اقدام صیہونی وزیردفاع کے حکم پر کیا گیا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر نظر رکھنے والی تنظیم کے سربراہ غسان دگلس نے بتایا کہ گزشتہ روز صیہونی فوج اور صیہونی آبادکاروں کے ایک بڑے گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر نابلس کے گاؤں "جالود ” میں قائم غیر قانونی یہودی بستی "شفوت رحیل ” کے قریب فلسطینی اراضی کو فوجی بلڈوزروں کی مدد سے ہموار کردیا گیا ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ مذکورہ غیر قانونی اقدام صیہونی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کی جانب سے غیر قانونی یہودی بستی شفوت رحیل اور "یہودی بستی "الون ” کو آپس میں ملانے کیلئے کیا گیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ صیہونی حکام کی جانب سے اس اشتعال انگیز اقدام کے بعد فلسطینی اراضی سے محروم ہوجائیں گے ۔