(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آبادکار قابض فوجیوں کی موجودگی میں بیت المقدس میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے اور نمازیوں کو اشتعال دلاتے رہے۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس صہیونی آباد کاروں کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی موجودگی میں یہودی آبادکاروں کے گروہ نے مسرہ النبی کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد میں موجود عبادت گزاروں کو مزہبی اشتعال انگیزی پر ابھارہ جس کے نتیجے میں صہیونی آباد کاروں اورفلسطینی مسلمانوں کے درمیان تصادم ہوا۔
تصادم کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے البتہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
خیال رہے کہ اس موقع پر قابض ریاست کی فورسز خاموش تماشائی بنی رہیں تاہم جھڑپوں میں شدد آنے کے نتیجے میں قابض فوج نے فلسطینی مسلمانوں لاٹھی چارج کر تے ہوئے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔