(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی آباد کاروں کے گھات لگا کر فلسطینی راہگیروں پر حملوں کے نتیجے میں درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد راہ گیرزخمی ہوگئے۔
فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کے خلاف کام کرنے والے سرگرم کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس اور جنین کے درمیانی شاہراہ پرغیر قانونی یہودی بستی ہمیش کے رہائشی درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے گھات لگا کر فلسطینی راہگیروں پر لاٹھیوں ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کئے۔
انھوں نے بتایا کہ شرپسند یہودی آبادکاروں کے اس منظم حملے کے نتیجے میں فلسطینیوں کی 27 سے زائد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔