(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لاپتہ فلسطینی کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے یونان میں پراسرار طورپر لاپتہ ہوئےاپنے بیٹے کی تلاش میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرگیا ہے کوئی معلومات نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔
تفصیلات کےمطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مقیم 34 سالہ فلسطینی پناہ گزین خالد ابو ناھیہ ایک ماہ سے پر اسرار طورپر لاپتہ ہے۔
خالد ابو ناھیہ کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاپتا شہری کی تلاش میں اور اسکے بارے میں معلومات کے حصول میں مدد کریں۔
دوسری جانب فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ کی طرف سے بھی عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایتھنز میں پراسرار طور پرلاپتا فلسطینی کی تلاش میں مدد فراہم کریں۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ خالد نفسیاتی عوارض کا شکار ہے اور اسے پراسرار طور پر غائب کیا گیا ہے۔