(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ ریفرنڈم کا حق ملنے تک فلسطینیوں کی سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہیے، ایران فلسطینیوں کی ہر سطح پر مدد جاری رکھے گا ۔
عالمی یوم القدس پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی ریاست سے لڑنے والے ہر ملک اور گروہ کی مدد کریں گے، ریفرنڈم کا حق ملنے تک فلسطینیوں کی سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہیے، ایران نہتے مظلوم فلسطینیوں کی ہر سطح پر امداد جاری رکھے گا۔
اپنے پیغام میں سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے سب مسلمان جہاد میں نہتے مظلوم فلسطینوںکی مدد کریں،یوم القدس مظلوم فلسطین کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ختم کرنے کا مطلب یہودیوں کو صفحہ ء ہستی سے مٹانا نہیں، بانھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے وہ کسی معاہدے اور منطق پرنہیں چلتی، یہونیت کی بنیادی پالیسی مسلمان معاشروں کے اذہان میں مسئلہ فلسطین کو بے رنگ کر دینا اور فراموشی کی طرف دھکیل دینا ہے،ایران میں اسلامی انقلاب کے طلوع سے فلسطین کے لئے جہاد کا نیا باب کھل گیا ہے، جدوجہد میں تسلسل، مجاہد تنظیموں کو مزید تقویت، باہمی تعاون اور جہاد کا دائرہ پورے فلسطینی علاقوں تک پھیلایاجائے۔