(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین نے فلسطینی انتخابات میں مداخلت پر برہمی کا اظہارکرتےہوئے صیہونی ریاست سے انتخابات میں رخنہ ڈالنے پر خبردار کردیا.
یوروپی یونین نے جمعہ کے روز مقبوضہ ریاست ‘اسرائیل’ پر زور دیا کہ وہ پورے فلسطینی علاقوں میں انتخابات کے قابل بنائے اور ووٹنگ میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا۔
یورپی یونین کے امور خارجہ برائے مشرقی وسطیٰ جوزف بوریل نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات سمیت ، منصوبہ بند فلسطینی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے مستقل طور پر تمام فلسطینیوں کے لئے قابل اعتماد ، جامع اور شفاف انتخابات کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔”
بورنیل نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کا "پختہ یقین ہے کہ فلسطین میں انتخابات ، عوام کے لیے کام کرنے والے ادارے جمہوری ہونگے جو قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی مضبوط ، جامع قومی حقوق کی آواز بنیں گےاور بالآخر دونوں جانب سے دو ریاستی حل کے ساتھ فلسطینی عوام کےمستقبل کا فیصلہ ممکن ہوسکے گا ۔
یوروپی یونین نےفلسطینی سیاسی دھڑوں سمیت مقبوضہ صہیونی ریاست اسرائیل سے بھی مطالبہ کیا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سمیت پورے فلسطینی علاقے میں انتخابات کے انعقاد کو آسان بنایا جائے۔