(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے فلسطین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے عالمی وباء سے بچاؤکیلئے کئے جانے والے اقدامات بہترین ہیں ۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے لیے 71 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
جاری بیان میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی کی بلا جواز ناکہ بندی کو شدید تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جبری اقدمات پر سخت تشویش ہے۔