• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 25 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یورپین ممالک کافلسطینی علاقوں پرغاصب صہیونی قبضہ روکنےکافوری مطالبہ

جمعہ 26-06-2020
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
یورپین ممالک کافلسطینی علاقوں پرغاصب صہیونی قبضہ روکنےکافوری مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )یورپین قیادت سمیت یورپین یونین کی دیگر حکومتوں کے نام لکھے جانے والے  اس خط میں ممبران پارلیمنٹ نے فلسطین پرصہیونی قبضہ روکنے کا مطالبہ کیا ہےجس پر دستخط کرنے والوں میں مختلف ملکوں کی پارلیمنٹس میں موجود 13 پارٹی لیڈرز، مختلف پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی کے 5 سربراہان اور یورپین پارلیمنٹ سمیت 16پارلیمنٹری لیڈرز شامل ہیں۔

 مصدقہ ذرائع  سےمعلوم ہوا ہےکہ گزشتہ روزیورپین ممالک کے 1080ممبران پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر مجوزہ قبضے کو مسترد کرتے ہو ئے اسے روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپین قیادت سمیت یورپین یونین کی دیگر حکومتوں کے نام لکھے جانے والے خط میں ممبران پارلیمنٹ نے کہا  ہے کہ ہم یورپ بھر میں پھیلے ہوئے پارلیمانی ممبران  ’قواعد کے تحت‘ چلتے ہوئے گلوبل آرڈر کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن کے حصول کی اس تجویز پر شدید تشویش ہے جس کے تحت اسرائیل کو یہ حق دیاجارہا ہےکہ وہ ویسٹ بینک کےعلاقوں کو اسرائیل میں ضم کرلے،اس  خط میں ممبران پارلیمنٹ نے یورپین قیادت سے یہ مطالبہ بھی کیا ہےکہ وہ اس حوالے سے پہل کرتے ہوئے اس قبضے کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ اس سے ناصرف فلسطین کی خود مختاری بے معنی ہوجائے گی بلکہ دو ریاستی حل کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کے تصور کو بھی نقصان پہنچےگا۔ انھوں نے  فلسطینی علاقوں پرناجائزصہیونی قبضے پر  زوردیتےہوئےمزیدکہا ہےکہ ایک تنازع کے دیرپا حل کیلئے بھی یہ ضروری ہے کہ اس میں فلسطینیوں کے تحفظ کی جائز امنگوں اور ان کے اسرائیل کے مقابلے میں برابر حقوق کی بھی ضمانت دی گئی ہو۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیل میں انضمام کیلئے یکم جولائی کو اپنی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں گے ۔

Tags: گلوبل آرڈرمقبوضہ فلسطیننیتن یاہوویسٹ بینکیورپین یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.